Categories
Breaking news

فیصل آباد: بیوٹی پارلر میں لڑکی کا روپ دھار کر کام کرنے والا نوجوان گرفتار

فیصل آباد: بیوٹی پارلر میں لڑکی کا روپ دھار کر کام کرنے والا نوجوان گرفتار

جڑانوالہ کے ایک بیوٹی پارلر میں لڑکی کا روپ دھار کر کام کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو نوجوان اس دوران بھی بیوٹی پارلر میں لڑکی کے بھیس میں ہی موجود تھا۔ بیوٹی پارلر کی مالکن اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بیوٹی پارلر کو سیل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ ڈاک خانہ کے قریب ایک بیوٹی پارلر میں لڑکی کے بھیس میں نوجوان کے کام کرنے کی اطلاع موصول ہونے پر مقامی تھانے کے پولیس نے وہاں چھاپہ مارا تو ارسلان نامی نوجوان لڑکیوں والے کپڑے پہنے ہوئے کام میں مصروف تھا۔

جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا اور بعد ازاں تفتیش کے بعد بیوٹی پارلر کی مالکن اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بیوٹی پارلر کی مالکن موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر گرفتار نہیں ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *