Categories
Breaking news

فیس ماسک نہ پہننے کی سزا، دو سالہ بچی کو ماں باپ سمیت ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا

Advertisement

دو سالہ بچی

امریکا میں 2 سالہ بچی کو فیس ماسک نہ پہننے پر ماں باپ سمیت ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں الیزا اوربن اور ان کا شورہ اپنی دو سالہ بیٹی ایڈیلین کے ساتھ سفر کرنے کے لیے سوار ہوئے بچی نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر جہاز کے عملے نے الیزا اور ان کے شوہر سے کہا کہ وہ اپنی بچی کو بھی ماسک پہنائیں لیکن بچی نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

ماں باپ ایڈیلین کو ماسک پہناتے اور وہ اتار کر پھینک دیتی جب اس نے ماسک نہ پہنا تو یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے نے ایڈیلین اور اس کے ماں باپ کو جہاز سے اتار دیا۔

Advertisement

الیزا نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ کولوریڈو سے نیو جرسی کے شہر نیوارک جانے کے لیے پرواز میں سوار ہوئے تھے جب بچی کے ماسک نہ پہننے پر انہیں سفر سے روک دیا گیا۔

ایئرلائنز کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایئرلائن کی طرف سے پابندی عائد کی گئی ہے کہ دو سال یا اس سے زائد عمر کے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے اس کی خلاف ورزی پر میاں بیوی اور ان کی بچی کو سفر سے روکاگیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *