Categories
Breaking news

فیس بک نے آسٹریلیوی سیلیبرٹی شیف پیٹ اوانز کا پیج بلاک کر دیا

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلیوی سیلیبرٹی شیف پیٹ اوانز کا پیج بلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ اوانز کا پیج عالمی وباء کووڈ۔19 کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر بند کیا گیا ہے۔ معروف شیف کے فیس بک پیج پر 10 لاکھ فالورز تھےرپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی صحت کا معاملہ ہے لہٰذا اس بارے میں کسی کو بھی کورونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں فیس بک کا موقف ہے کہ اس طرح کے مواد کے خلاف ہماری پالیسی بڑی واضح ہے اور ہم نے شیف پیٹ اوانز کے صفحے کو مسلسل خلاف ورزیوں کی بنیاد پر ہٹا دیا ہے۔دوسری جانب شیف پیٹ اوانز کا انسٹاگرام پیچ تاحال فعال ہے جہاں ان کو دو لاکھ 78 ہزار افراد فالو کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *