Categories
Breaking news

فیس بک میں بڑی تبدیلی: ُپرانے رنگ اور ڈیزائن کو کردیں بائے بائے، صارفین کیلئے نئی آزمائش

Advertisement
Advertisement

فیس بک کے ڈیزائن میں تبدیلیایک سال سے زائد عرصے قبل مارک کربرگ نے فیس بک ڈاٹ کام کے لیے نئے ڈیزائن کو دکھایا تھا اور اب بہت جلد وہ ویب سائٹ کے کلاسیک ڈیزائن کی جگہ لینے والا ہے۔

فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نئے ڈیزائن کو رواں سال مئی میں صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اس وقت یہ صارفین کی مرضی پر چھوڑا گیا تھا کہ وہ نئے انداز کو اپناتے ہیں یا پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہیں۔

مگر اب کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ ستمبر میں فیس بک کا کلاسیک ڈیزائن یعنی بلیو تھیم ہمیشہ کے لیے ختم کیا جارہا ہے۔

اس ری ڈیزائن ویب سائٹ یا ڈیسک ٹاپ ورژن میں ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *