Categories
Breaking news

فیس بک بھارتی انتہا پسندوں کا آلہ کار بن گئی، نفرت انگیز پیغامات ہٹانے سے انکار

Advertisement
Advertisement

فیس بک نے متعدد نفرت انگیز پیغامات کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا معاشی خسارے کے خوف سے فیس بک حکام نے بھارتی سیاستدانوں اور انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں کے خلاف نفرت بھرے پیغامات سوشل میڈیا ویب سائٹس سے ہٹانے سے انکار کیا۔

فیس بک ملازمین کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں فیس بک کی پبلک پالیسی کی اعلیٰ عہدیدار انکھی داس نے حکمراں جماعت بی جے پی کے سیاستدان ٹی راجا سنگھ اور دیگر ہندو رہنماؤں کے مسلمان مخالف اشتعال انگیز پیغامات کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے بھارت میں کمپنی کا بزنس متاثر ہوگا۔

ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ ان افراد کے اکاؤنٹ بند کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

معاملے کی تحقیقات کے دوران فیس بک نے ان افراد کے متعدد نفرت انگیز پیغامات کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے تاہم بھارتی سیاستدان اور دیگر افراد کے اکاؤنٹس اب تک سوشل میڈیا ویب سائٹس پر موجود ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *