Categories
Breaking news

فواد چوہدری کی نواز شریف پر راناشمیم کے حوالے سے تنقید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نےکہا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ٹویٹ کا عکس
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ٹویٹ کا عکس

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا۔

ن لیگ نے 2015 میں رانا شمیم کو چیف جج گلگت بلتستان لگایا تھا، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتحادیوں سے وزیراعظم کی کچھ دیر پہلے ملاقات ہوئی، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بدھ کے دن بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیسے وہ مافیا کی طرح عدالتوں اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.