Categories
Breaking news

فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتا، وکیل حامد خان

فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتا، وکیل حامد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ وہ فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے، اختلافات ہوتے ہیں، مجھے کوئی تحریک انصاف سے الگ نہیں کرسکتا، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس سے متعلق میرا پارٹی میں اختلاف رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل حامد خان نے کہا کہ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی، عمران خان نے جو معذرت کی ہے اُسے غیر مشروط معافی نہیں کہتے۔

فواد چوہدری عمران خان کے وکیل پر برس پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان پر برس پڑے۔

حامد خان نے کہا کہ عمران خان کی پوزیشن یہ تھی کہ میں نے توہین عدالت نہیں کی ہے، ہم نے کہا ہے کہ اگر عدالت کو یہ تاثر ملا ہے تو ہم اس کی معذرت کرتے ہیں، حلف نامے میں بھی یہی لکھیں گے کہ کوئی توہین عدالت نہیں کی۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ غیر مشروط معافی کا مطلب توہین عدالت کا اقرار کرنا ہے، کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ توہین عدالت کی ہے، دونوں جواب میں کہا کہ عدالت کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ توہین عدالت نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.