Categories
Breaking news

فواد چوہدری کا اپوزیشن کو ورچوئل جلسوں کا مشورہ

Advertisement
فواد چوہدری کا اپوزیشن کو ورچوئل جلسوں کا مشورہ

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن کو ورچوئل جلسے کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

تحریک لبیک نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کےساتھ کھیلنا مذاق نہیں ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ نادانو! اگر بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟ سیاست اور اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر زندگی چیلنج ہو جائےتو سیاست کیا ہونی ہے، اپنی حکمتِ عملی بدلیں اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے تو ورچوئل جلسے کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *