Categories
Breaking news

فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں PTI کے نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کردی

فواد چوہدری--- فائل فوٹو
فواد چوہدری— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی کے 4 پانچ ایم پی ایز عمرہ کرنے گئے ہیں، ایک ایم پی بیٹے کی کیمو تھراپی کے لیے گئے ہوئے ہیں، اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ ایم پی ایز واپس آجائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، جمعہ کو پراسس شروع ہو گا اور ایک ہفتے میں مکمل ہوگا۔

اُن کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، گورنر راج بھی نہیں لگے گا، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *