Categories
Breaking news

فواد نے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے، پولیس

فواد نے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے، پولیس

کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فواد نے بیرون ملک مقیم بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود بھائی نے کراچی میں موجود اپنے بھائی کو بتایا، بعد ازاں بھائی نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے اطلاع دی۔

کراچی: شمسی سوسائٹی کے گھر میں ماں اور 3 بیٹیوں کا قتل

پولیس کے مطابق گھر سے دو خواتین جبکہ دو بچیوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے پہنچنے تک فواد کارروائی کرچکا تھا، واردات کے وقت بچیاں اسکول سے آکر سو رہی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فواد کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے۔

دوسری طرف ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں فواد کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فواد کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسے آپریشن تھیٹر سے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *