Categories
Breaking news

فواد صاحب عوام کی بے بسی کا مذاق نہ اڑائیں، مریم اورنگزیب

فواد صاحب عوام کی بے بسی کا مذاق نہ اڑائیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ‎ ٹوئٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹر پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹ کر کے کونسے ملک کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، سبزیاں سستی ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں، فواد صاحب جھوٹے ٹوئٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں، عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں، ‎آج ڈاکٹرز، طلبہ، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر ہیں۔

چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‎صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کیوں جھوٹ بولتے ہیں، کیوں عوام کی بے بسی، غربت اور مفلسی کا مزاق اڑاتےہیں ؟ کیوں؟ عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں، آپ عوام کی فریادیں، مطالبات اور بد دعائیں سنیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.