
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فل کورٹ نہ بنانے کی واحد وجہ خوف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت پر مریم نواز نے تبصرہ کیا اور کہا کہ مجھے کم از کم یقین تھا کہ فل کورٹ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب فیصلے آئین، قانون اور انصاف کے مطابق نہ ہوں تو فل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے، ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظر عام پر آ جاتی ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے، مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا۔
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ مجھے یقین تھا انصاف نہیں ملے گا اور یہ ہی قوم کو بتانا چاہتی تھی، وجہ خوف ہے، ان کو اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کے تضاد سامنے آنے کا خوف ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو عدلیہ کے فیصلےکو مسترد کرتے ہیں، فضل الرحمان
حکمراں اتحاد کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کی جانب سے فل بینچ بنانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیوز کانفرنس کی۔
-
ہمارے موقف کی عدالتی فیصلوں نے تصدیق کی، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے موقف کی عدالت کے فیصلوں نے تصدیق کی ہے۔
-
ای سی سی اجلاس: پانچ برآمدی شعبوں کے لیے گیس ریٹ کی منظوری
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔
-
حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
-
دوست محمد مزاری نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کو خط لکھ دیا۔
-
کراچی: ضلع وسطی کی متعدد سڑکوں پر تاحال پانی موجود
کراچی کے ضلع وسطی کی متعدد سڑکوں پر تاحال پانی موجود ہے، ناگن چورنگی سمیت کچھ جگہوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل ہوگیا۔
-
موسیٰ کالونی میں عمارت گرنے کے واقعے میں نامزد ملزم عامر بابا گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ گلبرگ تھانے کی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم عامر بابا کو گرفتار کرلیا، ملزم عامر بابا نے پلاٹ بلڈر کو فروخت کردیا تھا۔
-
ڈی سیٹ کرنے کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو ہونا چاہیے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فروغ نسیم کو عدالت میں دلائل دینے کے لیے استعفیٰ دینا پڑا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو دو بار دلائل دینے کی ضرورت پڑی، اگر آپ کا وکیل قابل نہیں تھا تو کوئی اور وکیل کرلیتے۔
-
پنجاب میں 3 ماہ سے جعلی وزیر اعلیٰ بیٹھا ہے، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب 12 کروڑ کا صوبہ ہے، جس میں 3 ماہ سے جعلی وزیراعلیٰ بیٹھا ہوا ہے۔
-
صدر عارف علوی کی مفتی تقی عثمانی سے ٹیلیفونک گفتگو
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی تقی عثمان سے ٹیلیفونک گفتگوکی ہے۔
-
عدالت نے حقائق سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، حامد خان
سپریم کورٹ کے نامور وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں عدالت نے حقائق سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔
-
فواد چوہدری کا جیو نیوز پر الزام، معاملہ کیا ہے؟
بد دیانتی فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ہے جیو نیوز کی جانب سے نہیں،فواد چوہدری نے فل کورٹ سے متعلق کیا کہا تھا آپ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
-
حب ڈیم اوور فلو، پانی کا غیر معمولی اخراج، اونچے درجے کا سیلاب
کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم کے مکمل بھر جانے کے بعد اس کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج کئی روز سے جاری ہے۔
-
کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم اوپر سے گزر رہا ہے، موسمیاتی تجزیہ کار
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے اوپر سے گزر رہا ہے۔
-
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد، جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
-
اگرفل کورٹ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیرداخلہ نے کہا کہ عدالت کے تریسٹھ اے سے متعلق تین فیصلوں میں تضاد ہے۔