
معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فل کورٹ ضروری نہیں، لارجر بینچ ہونا چاہیے، لارجر بینچ میری نظر میں ایک اچھا قدم ہو گا۔
سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نظرِثانی کی اپیل انہی جج صاحبان کے پاس جائے گی، جب تک نظرِثانی کی باری آئے گی اس وقت تک ہو سکتا ہے کوئی فیصلہ ہو جائے، پھر اس فیصلے کے خلاف بھی ریویو میں جانا ہو گا، یہ ہو سکتا ہے کہ دونوں نظرِثانی کی اپیلوں کو لارجر بینچ ایک ساتھ سن لے، یہ بات تو ٹھیک نہیں کہ فل کورٹ کے لیے معاملے کو ستمبر تک لٹکا دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہوسکتا تھا کہ لارجر بینچ بنا دیتے، 9 رکنی اور 11 رکنی بینچ بنانا تو چھٹیوں میں بھی ممکن تھا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ 9 جج بیٹھ جائیں تو بات مناسب ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی بات پر قائم ہوں کہ چوہدری شجاعت کے خط کی کوئی وقعت نہیں ہے، پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ ہونا چاہیے تھا، جو ووٹ پڑے ان کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسد عمر کے خط کی بھی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے، حیثیت پارلیمانی پارٹی سربراہ کی ہے، پارٹی سربراہ کی نہیں، ڈپٹی اسپیکر نے پارٹی ہیڈ کے لیٹر کو ترجیح دے کر غلط کیا، ڈپٹی اسپیکر کو پارلیمانی پارٹی کے ہیڈ کے خط کو ترجیح دینا چاہیے تھی، پارٹی ہیڈ کا آئین میں کوئی کردار نہیں ہے، پارٹی ہیڈ پارٹی کے اندرونی معاملات دیکھ سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی ہیڈ پارٹی کے اندرونی معاملات دیکھ سکتا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے 10 ووٹ مسترد کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، کسی قانون میں نہیں لکھا کہ پارلیمانی پارٹی نے کیسے کام کرنا ہے، آئین کہتا ہے کہ فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہونا چاہیے۔
قومی خبریں سے مزید
-
چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ کہنا افسوسناک ہے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
-
پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔
-
فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
صوبائی وزیرِ پنجاب عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئے، فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے۔
-
حکومت بائیکاٹ کر کے دم دبا کر بھاگ گئی: فرخ حبیب
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت بائیکاٹ کر کے دم دبا کر بھاگ گئی ہے۔
-
دریائےچناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب، ہائی الرٹ جاری
دریائے چناب میں طغیانی آنے کی وجہ سے 20 دیہات زیرِ آب آ گئے۔
-
پرویز الہٰی کو آج ہی وزیرِ اعلیٰ دیکھ رہا ہوں: پرویز خٹک
پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو آج ہی وزیرِ اعلیٰ دیکھ رہا ہوں۔
-
اسد عمر کی سیمینار میں زبان پھسل گئی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے برداشت اور عدم برداشت کے موضوع پر سیمینار میں خطاب کے دوران زبان پھسل گئی۔
-
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری
صوبہ سندھ میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ضروری اقدامات کریں۔
-
کراچی: گرین لائن بس سروس آج بحال کرنے کی کوشش
ترجمان کے مطابق آپریشن انشاء اللّٰہ آج دوپہر 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
-
پہلی مرتبہ سنا کہ سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی مرتبہ سنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
-
حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا NRO دیا: شبلی فراز
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا این آر او دیا، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا احتساب ہو۔
-
حب ڈیم مکمل بھرنے کے نشان سے ساڑھے 3 فٹ اوپر چلا گیا
کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نشان 339 فٹ سے ساڑھے 3 فٹ بلند ہو گئی۔
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت وقفے کے بعد جاری
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔
-
یاسمین راشد سمیت 14 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد سمیت 14 ملزمان کے خلاف توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کر دی۔
-
کراچی: بارش کے بعد خیابانِ شہباز اور گرو مندر چوک ٹریفک کیلئے بند
کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث ڈی ایچ اے نے خیابان شہباز سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔