Categories
Breaking news

فلک شبیر اہلیہ سارہ سے اداکاری سیکھنے لگے

Advertisement
Advertisement

پاکستان کے نامور گلوکار اور حال ہی میں اداکارہ سارہ خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فلک شبیر بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، فلک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں۔فلک شبیر نے آن لائن ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے گفتگو کے دوران عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلک شبیر کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں کیونکہ اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔گلوکار نے کہا کہ گلوکاری کی بنسبت اداکاری کے لیے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے، اداکاری کے مقابلے میں موسیقی کی محفلیں بہت ہی اچھی ہوتی ہیں اور ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوکاری میں مداحوں سے ملتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں تو اس میں کافی تفریح میسر آتی ہے، محافل موسیقی میں سب کچھ زندہ دل اور تفریح ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن سارہ سے ملنے کے لیے سیٹ پر پہنچا تو احساس ہوا کہ اداکاری میں بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو ایک ہی سیٹ پر 10 سے 12 گھنٹے گزارنے پڑتے ہیں لہٰذا مجھے یقین ہے کہ اداکاری کرنا مشکل ہے لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔گلوکار نے کہا کہ میں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں اور اب آگے بھی اچھے کی امید ہے، جب اداکاری کروں گا تو آپ کو یقیناً حیرانی ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *