Categories
Breaking news

فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا فرحان کورونا سے صحتیاب

Advertisement

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں فرحان کا کردار ادا کرنے والے اداکار رنگاناتھ مدھاون نے اپنے ساتھی اداکار عامر خان سے پہلے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔رنگاناتھ مدھاون نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘بالی ووڈ اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کی دُعاؤں سے میری والدہ اور مجھ سمیت ہمارے گھر کے تمام افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’گھر میں ہی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہم نے اس انفیکشن سے چھٹکارا پالیا ہے۔‘رنگاناتھ مدھاون نے مزید کہا کہ ’اب میں اور میرے اہلخانہ بالکل تندرست ہیں۔‘
واضح رہے کہ رنگاناتھ مدھاون سے قبل فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم ابھی تک اداکار کی صحت سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *