Categories
Breaking news

فلم ’ہیر رانجھا‘ کی ہیر فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا

Advertisement

لالی وڈ کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا، فیملی ذرائع نے فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہونے کی تصدیق کی ہے۔فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ فردوس بیگم لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔فردوس بیگم کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 71 سال ہے۔فردوس بیگم کا اصل نام پروین ہے جبکہ انہوں نے فلمی نام فردوس سے شہرت پائی۔اداکارہ فردوس بیگم نے ماضی کی مقبول فلم ‘ہیر رانجھا‘ میں ہیر کا کردار نبھایا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *