Categories
Breaking news

فلسطینیوں کیلئے آج اہلِ کراچی نکلیں گے: سراج الحق

فلسطینیوں کیلئے آج کراچی کے لوگ نکلیں گے: سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آواز میں آواز ملانا ہماری دینی غیرت کا تقاضہ ہے، آج کراچی کی باری ہے، انشا اللّٰہ کراچی کے لوگ نکلیں گے۔

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق فلسطین مارچ کی قیادت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

لاہور: جماعت اسلامی کی خواتین کا اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین لاہور کے زیرِ اہتمام ناصر باغ مال روڈ پر مظلوم و بہادر فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بیٹوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سراج الحق یکجہتی غزہ حماس ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے نرسری پر مرکزی کیمپ پر پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی عالمِ اسلام کا وہ شہر ہے جس نے ہر تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کفر کو چیلنج کرنا غیرت کا تقاضہ ہے، عوام فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے آج مارچ میں شریک ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کیا گیا، کراچی کی شارع فیصل پر آج کا فلسطین مارچ پوری دنیا کا سب سے بڑا مارچ ہو گا۔

تحریک مزاحمت حماس اور اہل فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے فلسطین مارچ آج ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی…

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک مل کر فلسطینیوں کو اس ظلم سے نجات دلائیں، جب تک مسلم حکمرانوں کو احتجاج کے ذریعے مجبور نہیں کیا جاتا وہ ساتھ نہیں دیتے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے عالمِ اسلام کو چیلنج کیا ہے اور فلسطینی عوام پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *