
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ان کی اپنی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) میں تحریک شروع ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم ڈکیت موومنٹ ہے، جس کی تحریک دم توڑ رہی ہے۔
x
Advertisement
انہوں نےدعویٰ سے کہا کہ پی ڈی ایم کی صدارت کرنے والے کیخلاف خود ہی تحریک شروع ہوگئی ہے، جے یو آئی ف میں بغاوت ہوئی ہے، پارٹی نے فضل الرحمان کی قیادت پر عدم اعتماد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے خود کو دنیاوی چیزوں میں مبتلا کرلیا ہے، وہ اپنے خاندان کے لوگوں کو ٹکٹ دیتے ہیں، ان کی پارٹی میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی نے فضل الرحمٰن کو راہ راست پر آنے کا کہا، جے یو آئی(ف) کے سربراہ کا رویہ فاشسٹ ہے۔
انہوں نےکہا کہ آپ نے اپنے لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے، جب کوئی لیڈر پارٹی نظریے پر کمپرومائز ہونے لگے تو مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو الیکشن کی بات کررہا ہے اس کا اپنا رویہ غیر جمہوری اور فاشسٹ ہے، آپ حق کی بات سننا نہیں چاہتے، اسلام کا لبادہ آپ نے اوڑھا ہے، آپ دین کی خدمت کی بجائے اقتدار کیلئے کوشش کررہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک جمہوری حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کررہی ہے، پی ڈی ایم میں تضادات ہیں، کوئی استعفے دینا چاہ رہا ہے کوئی نہیں دے رہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی کارکردگی کو تحریک انصاف نے آشکار کیا ہے، ان کی کارکردگی کی وجہ سے لوگوں نے انہیں ووٹ نہیں دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے ہمارا مطالبہ تھا کہ 4 حلقے کھولے جائیں، جب وہ کھلے تو دھاندلی ثابت ہوئی۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، آپ ثابت نہیں کرسکے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں، آپ کو این آر او نہیں ملا تو تحریک شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا وتیرہ رہا ہے کہ وہ کرپشن کیسز کا جواب دینے کے بجائے دھمکی پر اتر آئے ہیں، یہ جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نےشاہدخاقان عباسی کانام 15دنوں کیلئےای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی ہے ۔
-
اپوزیشن اتحاد بند گلی میں داخل ہوگیا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) حکومت کی طرح بند گلی میں داخل ہوگیا ہے۔
-
متحدہ قیادت عوام کو لالی پاپ دینا بند کرے، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) سڑکوں کو چھوڑے اور وفاقی کابینہ سے نکلے۔
-
ن لیگ کی نواز شریف دور میں حکومتی وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے دور میں حکومتی وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید کردی ۔
-
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کورونا وائرس میں مبتلا
ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ عامر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
-
ایم کیو ایم کا حکومت چھوڑنے سے متعلق عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے وفاقی حکومت چھوڑنے سے متعلق عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
-
مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد کو JUI F سے نکال دیا گیا
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے مولانا محمدخان شیرانی اور حافظ حسین احمد کو پارٹی سے نکال دیا۔
-
قائداعظمؒ کا دو قومی نظریہ آج درست ثابت ہوا ہے ، چودھری پرویزالٰہی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ قائداعظم ؒ کا دو قومی نظریہ آج درست ثابت ہوا ہے، قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہندوؤں کی ذہنیت بھاپنتے ہوئے دو قومی نظریہ دیا تھا۔
-
آج 2020ء میں 25 دسمبر کو ہم شرمندہ ہیں: عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ آج 2020ء میں 25 دسمبر کو ہم شرمندہ ہیں۔
-
آئی جی سندھ اغواء نہیں ہوئے تھے، مرتضیٰ وہاب
حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ آئی جی سندھ معتبر عہدہ ہے، جس پر ہمیں بات کرتے ہوئے احتیاط کرنا ہوگی، وہ اغواء نہیں ہوئے تھے۔
-
چوہدری محمد سرور کی کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی۔
-
گوجرانوالہ نے ہمیشہ تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا: سراج الحق
جماعت اسلامی پاکستان حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج گوجرانوالہ میں جلسے سے کر رہی ہےاس حوالے سے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے اور اس شہر نے ہمیشہ تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
کراچی میں بینک کے اندر پراسرار دھماکا
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک کے اندر پر اسرار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
-
قائد اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے، صدر عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے اور ان کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی۔
-
کراچی کا نکاسیٔ آب کا الگ نظام بنا رہے ہیں: وزیرِاعلیٰ سندھ
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی شہر کا نکاسیٔ آب کا نظام الگ بنا رہے ہیں، شہر میں برسات کے پانی کی نکاسی کے لیے بہترین نظام بنانا ہے۔
-
2 نون لیگی اراکینِ پنجاب و کے پی اسمبلی کا استعفیٰ
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے حکم پر اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے استعفے اپنی قیادت کو جمع کرانے کا سلسلے جاری ہے۔