وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ فضل الرحمٰن کو جدید دور کا کرپٹ جادوگر قرار دیدیا ہے۔
جہلم میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم کے شور شرابے کی اصل وجہ ان کے کرپشن کے پہاڑ ہیں، مفادات سے جڑے بیانیے کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ نے چندے کا پیسا جمع کیا اور پھر فرنٹ مین کے ذریعے جائیدادیں بنائیں۔
یہ بھی پڑھیے
- حکمرانوں نے ’شکرکرو‘ طرز حکومت متعارف کروادیا، احسن اقبال
- شہباز شریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، شیخ رشید
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ فضل الرحمٰن جدید دور کےکرپٹ جادوگر ہیں، مولانا ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ اپوزیشن عوام کوگمراہ کررہی ہے، اب پنجاب کے فنڈز صرف لاہور پر خرچ نہیں ہورہے، کورونا کے باوجود معیشت میں بہتری آرہی ہے، عوام کو گمراہ کرنے والے سیاستدانوں کو تبدیلی نظرنہیں آرہی۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوان کو حصہ دار بنانا چاہتے ہیں، نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں،ی ونیورسٹی کے قیام سے ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اپنے ہی لوگ جیلوں میں گئے ہوں، وزیراعظم نے اپوزیشن کے بیانیےکو کڑے ہاتھوں لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت پنجاب قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ہے، منافع خور جان بوجھ کے مسائل پیدا کررہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ڈی جی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
ڈیرہ غازی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
شمالی بلوچستان میں سائبرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
سائبرین ہواؤں کے باعث کوئٹہ، قلعہ عبداللّٰہ، چاغی، نوشکی، قلات مستونگ، پشین اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
-
بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 596 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 3 اضلاع سے 21 نئے کیسز سامنے آئے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، کئی مقامات پر موٹروے بند
قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اورحبیب آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، جہاں حدِنگاہ 100میٹر ہے
-
30 جنوری کو کراچی بھر میں 50 مقامات پر دھرنے دینگے، حافظ نعیم الرحمٰن
پاکستان تحریک انصاف کی کراچی سے قومی اسمبلی کی 14 اور سندھ اسمبلی کی 21 نشستیں ہیں، اتنی نشتوں کے باوجود انھوں نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی کراچی
-
حکمرانوں نے ’شکرکرو‘ طرز حکومت متعارف کروادیا، احسن اقبال
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ’شکر کرو‘ طرز حکومت متعارف کروادیا ہے۔
-
تحریک عدم اعتماد کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، پرویز خٹک
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات آئینی ہے، وزیر دفاع
-
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری
کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
-
وزیرِاعظم عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے ۔
-
شہباز شریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے ،انہوں نے 7 لاکھ 50ہزار ڈالرقومی احتساب بیورو( نیب ) کو جمع کروائے تھے ۔
-
صادق و امین اچھا کرکٹر تھا، اچھا حکمران نہیں، امیر حیدر ہوتی
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ صادق اور امین اچھا کرکٹر تھا ،اچھا حکمران نہیں ہے۔
-
ملتان: ماہر نفسیات باپ اور بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے
ملتان میں ماہر نفسیات ڈاکٹر باپ اور بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
-
کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 10 ڈگری تک جانے کا امکان
شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا امکان کا امکان ہے جہاں صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 30 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
جنوری میں کوروناوائرس نے 3 ڈاکٹرز کی جان لے لی
وفاقی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنوری 2021ء میں 912 فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے ،جن میں 3ڈاکٹرز اور 6 پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شامل ہیں ۔
-
قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا، شاہ محمود قریشی
امریکی انتظامیہ کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان، نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ سے تعلقات میں اضافے کے لیے پُرامید ہے
-
آئی ایم ایف اور حکومت کے معاہدے سے ہر کوئی لاعلم ہے، رضا ربانی
سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) اور حکومت کے معاہدے کا کسی کو بھی علم نہیں ہے۔