Categories
Breaking news

فضل الرحمان کی جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت

فضل الرحمان کی جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

دریں اثنا اپنے ایک اور بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کو تنقید اور الزام تراشی سے دباؤ میں لانے کا ہر مذموم حربہ استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حربے ناکام ہوچکے، اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آزادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دینے ہوں گے۔ فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلا ٹیسٹ کیس ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.