Categories
Breaking news

فضل الرحمان اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے

فضل الرحمان اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ختم ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتیوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اہم تعیناتیوں سے متعلق اعتماد میں لیا، تاہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے۔

اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل، بی اے پی کے رہنما خالد مگسی، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، نواب شاہ زین بگٹی اور محسن داوڑ نے بھی شرکت کی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، معاون خصوصی عطا تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی ملک احمد خان بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *