Categories
Breaking news

فضائیہ ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایئرچیف

فضائیہ ہر خطرے سے نمٹنے  کے لیے تیار ہے، ایئرچیف

Advertisement

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی محاذوں پر درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے ساتھ ہر وقت تیار ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کراچی میں پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جبر کے شکار مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیرمتزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت حاصل رہے گی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اکیڈمی سے 1474 ایرو اپرنٹس نے ٹریننگ مکمل کی، پاس آؤٹ کرنے والوں میں پاکستان کے ساتھ بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے ٹرینیز بھی شامل ہیں۔

ایئر چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے ٹرینیز کو تلقین کی کہ وہ پاک فضائیہ کی شاندار روایات کو برقرار رکھیں۔

مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایئرو اپرنٹسز کو ٹرافیاں بھی دیں۔

جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر اکیڈمی سارجنٹ ایئرکرافٹ مین حسین علی کو ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔ بنگلا دیشی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے لیڈنگ ایئر کرافٹ مین ایم ڈی غلام ربانی بہترین کارکردگی پر بیسٹ فارن ٹرافی کے حق دار قرار پائے۔

مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ایئرکرافٹ مین سکندر اقبال کو چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *