Categories
Breaking news

فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا درخشاں باب ہے: کموڈور اظفر

Advertisement
Advertisement

ا،پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے امن برقرار رکھنے کی کاوشوں میں بہتری آئے گیپاک بحریہ کے کموڈوراظفر ہمایوں کا کہنا ہے کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا درخشاں باب ہے، وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چین میں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈوراظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جہاز ہر قسم کے جدیدٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے امن برقرار رکھنے کی کاوشوں میں بہتری آئے گی اور پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اظفر ہمایوں کا کہنا تھا کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کادرخشاں باب ہے، وبائی صورتحال کےباوجود پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاثبوت ہے۔

خصوصی تقریب میں چائناشپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین ودیگرحکام بھی شریک ہوئے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *