
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔
فریال تالپور نے آرٹس کونسل کراچی میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوائی۔
پی پی خواتین ونگ کی صدر آرٹس کونسل کراچی پہنچی تو انہوں نے وہاں ویکسینیشن کے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کے تعاون سے یہاں بہت اچھی سہولت دی ہوئی ہے، میری سب سے درخواست ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
فریال تالپور نے یہ بھی کہا کہ یہ بیماری ساری دنیا میں پھیل چکی ہے، اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر کا کہنا تھا کہ 50 سال سے اوپر کے خواتین و حضرات پہلی تاریخ کے بعد اس سہولت سے فائدہ ضرور اٹھائیں، سندھ حکومت کی جانب سے یہ سہولت بالکل فری ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
-
حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا۔
-
حکومت پارلیمان کا اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی وجہ بتائے، راجا پرویز اشرف کا سوال
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے قومی اجلاس پر سوال اٹھادیا۔
-
سندھ میں کورونا کے 269 نئے مریضوں کی تشخیص، چار انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9030 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 269 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں دوران 4 مریض انتقال کرگئے۔
-
پاکستان کی مالی خود مختاری کا سودا نہیں ہونے دیں گے، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر کسی قسم کا ٹیکس لگانا ہو اس کی تجویز صرف یہ ہاؤس دے سکتا ہے، نہ ایوان صدر، نہ ایف بی آر اس کی تجویز دے سکتا ہے۔
-
وزیراعظم سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے۔
-
کوہاٹ میں 4 سالہ بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام
پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی کو منہ اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا اور اسکے ناک، گلے اور گھٹنوں پر زخم کے نشانات تھے۔
-
لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں 2 گروپوں کے درمیان گلی بند کرنے کا تنازع 3 جانیں لے گیا
واقعے کے بعد شاہ عالم مارکیٹ اور اسپتال میں حالات کشیدہ ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری مارکیٹ اور اسپتال پہنچ گئی۔
-
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھ دیا۔
-
پیپلز پارٹی نے جو کیا وہ پارلیمانی اصولوں کے خلاف ہے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے، جو الیکشن چوری ہوا وہ اس کرسی پر جا کر بیٹھیں، آزاد اراکین تو لکھ کر دے چکے تھے وہ باپ کے رکن ہیں۔
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے پر کام جاری ہے، نور الحق قادری
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
-
ایس ایس پی انور کیتھران کا تبادلہ منسوخ
ایس ایس پی انور کیتھران کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔
-
حکومتی وزراء خود پارٹیاں اور شادیاں انجوائے کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا حکومتی ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوام پر ایس او پیز پر عمل کرنے کا دباﺅ ڈال رہے ہیں، حکومتی وزراء خود پارٹیاں اور شادیاں انجوائے کررہے ہیں۔
-
پنجاب، کورونا پھیلاؤ کے علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ، نوٹیفکیشن
صوبہ پنجاب میں این سی او سی نے پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، کورونا پھیلاؤ کے علاقوں میں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
عمران کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے،مریم اور مولانا کو اللّٰہ صحت دے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں، پی ڈی ایم میں اختلاف نہ حکومت کی کامیابی ہے نہ حکومت کا اس میں ہاتھ ہے، دعا ہے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کو اللہ صحت دے۔
-
اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کیلئے زہریلا ہے، خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کیلئے زہریلا ہے، لیکن عمران خان کی سمجھ میں دو سال بعد آئے گا، پھر یا تو وہ معافی مانگیں گے یا پھر یوٹرن لے لیں گے۔