Categories
Breaking news

فردوس عاشق نے عثمان بزدار کا کورونا ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے، عظمیٰ بخاری

Advertisement
فردوس عاشق نے عثمان بزدار کا کورونا ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے عثمان بزدار کا کورونا وائرس ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے، کیا عثمان بزدار جلسے گاہ میں مونگ پھلیاں بیچ رہے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ملک کو ترقی دی اسے بغض کا نشانہ بنایا گیا، ماسٹر پلان نہیں بنایا گیا اور موصوف کی اراضی ریگولرائز کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاست کے لیے پنچوں اور ڈولوں کی ضرورت نہیں ہوتی، سیاست کے لیے دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی طبعیت ناساز ہونے پر آج ٹیسٹ کیلیے اُن کا سیمپل لیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ صحت اور بیماری پر سیاست کرنا بڑی گندی سیاست ہے۔

x
Advertisement

اُنہوں نے فردوس عاشق اعوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلوان بننا کیوں پسند ہے، آپ ایک خاتون اور سیاستدان ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آپ کہاں مریم نواز کہاں، کہاں پدی اور کہاں پدی کا شوربہ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *