Categories
Breaking news

فردوس عاشق اعوان کو نا مناسب بیان پر تنقید کا سامنا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے گھوٹکی ٹرین حادثے پر بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں یہ پہلا حادثہ اللّٰہ کے فضل سے پیش آیا ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹرین حادثےمیں جاں بحق 7 افراد کی لاشیں لودھراں پہنچادی گئیں

ٹرین حادثے میں جاں بحق ماموں بھانجی کی نماز جنازہ سردارو والا میں ادا کی گئی ۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب ٹرین کے خوفناک حادثے 50 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کے دوران ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر مخالف ٹریک پر آگئی تھیں، جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنےوالی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *