Categories
Breaking news

فردوس عاشق اعوان کا ایم کیو ایم اور شہباز شریف کے حوالے سے بڑا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہونے والی جماعت دراصل پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی تھی اور رہے گی، شہباز شریف اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات جائز ہیں مگر وہ حکومت سے اتحاد ختم نہیں کرے گی، ایم کیوایم ہماری اتحادی ہےاوررہےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہروہ جماعت جوپاکستان کیساتھ کھڑی ہےوہ حکومت کے ساتھ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ’محمدعلی درانی پیر پگارا کا اہم پیغام لیکر شہباز شریف کے پاس گئےتھے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تابوت میں اپنے گھر سے ہی کیل ٹھکا ہے‘۔

معاونِ خصوصی نے دعویٰ کیا کہ ’شہبازشریف اسمبلیوں سے استعفوں کےحق میں نہیں ہیں‘۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ، استعفوں کے دعوے زمین میں دفن ہوگئے ہیں، اسپیکر صاحب کے پاس 2 استعفے پہنچے تو ن لیگ میں ہلچل مچ گئی، انہوں نے ایوان چھوڑنا نہیں ہے اس لیے اب استعفے لطیفے بن گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی سالگرہ کےدن حکومت کےخاتمےکا تحفہ دینے نکلے تھے مگر آپ میاں صاحب اپنی سالگرہ کے دن پاکستان میں موجود نہیں ہیں، انہیں چاہیے کہ آج ہی اپنی واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں اور پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں‘۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’اپنےبچوں کوشاہی محل میں رکھ کر آپ نے قوم کے پیسوں سے روزگار،کاروبار کیے، قائداعظم ڈے پر آپ نے اپنی سالگرہ تو رکھ لی مگرقائدکے افقارسے روح گردانی کی‘۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *