Categories
Breaking news

فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی۔

نجی چینل کے شو میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی شریک تھیں، میزبان فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کو چُپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے۔

آسٹریلوی صحافی نے فردوس عاشق کو ’دہائی کی بہترین کرکٹر‘ کہہ دیا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کی کووریج کے لیے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے فردوس عاشق اعوان کو ’کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ کہہ دیا۔

پروگرام میں فردوس عاشق اور قادر مندوخیل میں نوک جھونک اس نہج پر پہنچ گئی تھی کہ میزبان کو وقفہ لینا پڑا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ فردوس عاشق اپنے ایسے رویے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پروٹوکول نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر بھرے بازار میں اظہارِ برہمی کیا تھا، یہ معاملہ بھی خوب خبروں میں رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *