Categories
Breaking news

فردوس شمیم کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے پراظہارِ مایوسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ ہائیکورٹ کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں آج کے فیصلے سے مایوس ہوں، جمہوریت کے ساتھ صوبۂ سندھ میں مذاق کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اختیارات کے لیے جارہے ہیں، چیف جسٹس کے فیصلے کے مشکور ہیں لیکن ضرورت کیا تھی جو ابھی بھی وقت چاہیے۔

فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ 2 ہفتوں میں الیکشن کرانے کی تاریخ دیتے تو بہتر ہوتا، ایسے شفاف الیکشن نہیں ہوگا، بیلٹ پیپر دوبارہ چھپنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے 22 تاریخ کو جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا وہ آج کے فیصلے کی کمی کو پورا کرے گا۔

الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ صوبے میں ایم کیو ایم کو بھی اپنے ساتھ لگا لیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سالڈ ویسٹ اور واٹر بورڈ کا چیئرمین میئر ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *