Categories
Breaking news

فردوس اعوان کا پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات پر تبصرہ

فردوس اعوان کا پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات پر تبصرہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات پر تبصرہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی اور میزبانی پنجاب کا کلچر ہے، آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کی آصف زرداری سے اہم ملاقات

تحریک انصاف حکومت کے اہم اتحاد ق لیگ کے سینئر رہنما اوراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *