Categories
Breaking news

فرخ حبیب کی تازہ صورتحال پر مزاحیہ میم وائرل

فرخ حبیب کی تازہ صورتحال پر مزاحیہ میم وائرل

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے عدم تحریک مسترد ہونے پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ مزاحیہ میم سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تحریک عدم مسترد ہونے پر جہاں اپوزیشن پریشان ہوگئی ہے تو وہیں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔

ایسے میں فرخ حبیب نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب نے ایک مزاحیہ میم شیئر کی جس میں ایک شیروانی درخت پر لٹکی ہوئی ہے جبکہ شہباز شریف پریشان حال بیٹھے ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔'

اس کے ساتھ ہی فرخ حبیب نے عمران خان کی مُسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں کامیابی کے ساتھ مار ڈالو اور مسکراہٹ کے ساتھ دفن کرو۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

تحریک عدم مسترد ہونے پر اسد عُمر کا بیان

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد اپنا خصوصی بیان جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.