Categories
Breaking news

فرخ حبیب کا کل وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہوجانے کا دعویٰ

فرخ حبیب کا کل وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہوجانے کا دعویٰ

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہوجائے گا۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ نہیں شارٹ مارچ کررہی ہے، حزب اختلاف کے مارچ کا مقصد راستے بند کرنا ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ضمیر فروشوں کا راستہ روکا جائے، کل وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے عوام کو شعور دیا ہے، عوام اب چھانگا مانگا کی سیاست ختم کرنا چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *