
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ فرح گوگی کو دبئی سے لا کر شاملِ تفتیش کیا جائے۔
گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی کو 33 کروڑ روپے کا حساب دینا ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ان کے پاس پہننے کو کپڑے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو اگر انتقامی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو بسم اللّٰہ، اس وقت وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ایوان میں ان کے بیٹے نے ریئل اسٹیٹ کھولا ہوا ہے۔
عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آپ کو اور آپ کے بیٹے کو حرام کے مال کی لت پڑی ہے، ڈیڑھ ارب روپے کی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں اور تزین و آرائش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے وزراء کی تنخواہیں 12 لاکھ روپے کر دی ہیں، آپ سرکاری خزانے کو بھی لوٹ رہے ہیں اور قبضے بھی کر رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ تسنیم حیدر کو کس نے ترجمانی کا نوٹیفکیشن دیا ہے، یہ شخص کہتا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہوئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرویز الہٰی نے کل کی یہ ساری پلاننگ کروائی ہے، کوئی شخص کہہ دے کہ میں ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ میں ملوث تھا تو کیا یہ مان لیا جائے گا؟
عطا تارڑ نے گجرات کو پنجاب کا غیر فطری ڈویژن قرار دیدیا
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے گجرات کو پنجاب صوبے کا غیر فطری ڈویژن قرار دے دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ یہ جو اسٹوری آئی ہے کہ فرح گوگی دبئی نہیں گئیں، میں یہ رد کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فرح گوگی اپنے انکل کے ہیلی کاپٹر پر کئی دفعہ دبئی جا چکی ہیں۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آپ جو انتشار پھیلانے اسلام آباد آ رہے ہیں اگر معاہدہ توڑا تو قانون حرکت میں آ جائے گا، اس دفعہ آپ کو اپنے ہیلی کاپٹر پر آنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ غیر قانونی ہیلی کاپٹر پر آئے تو سول ایوی ایشن کے ذریعے آپ کا لائسنس معطل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس لوگ نہیں ہیں، ٹولیوں میں لوگ آتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کی تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔
-
چمن: بابِ دوستی سے 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور آمد و رفت بحال
بلوچستان کے ضلع چمن میں بابِ دوستی سے پاکستان اور افغانستان کے مابین 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال ہو گئی۔
-
شہباز گِل کی درخواست، ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
کراچی: لانڈھی میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک، اہلکار زخمی
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع یونس چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں 1 ملزم مارا گیا۔
-
پروین رحمٰن قتل کیس: ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار
پروین رحمٰن قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں۔
-
ناصر بٹ کا تسنیم حیدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں، تسنیم حیدر کے خلاف پولیس سے رجوع کروں گا۔
-
پی ٹی آئی نے فیض آباد پہنچنے کی اجازت مانگ لی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دی گئی میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف راستوں سے فیض آباد راولپنڈی تک پہنچنے کی اجازت دی جائے۔
-
کوپ 27معاہدہ، امریکی تھینک ٹینک کی پاکستان کی تعریف
امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کوپ 27 میں ایک اہم معاہدہ کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے، اِس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
-
مخدوم امین فہیم کی آج ساتویں برسی، مٹیاری ضلع میں عام تعطیل کا اعلان
سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سابق صدر مرحوم مخدوم امین فہیم کی آج ساتویں برسی مٹیاری کے شہر ہالا میں منائی جارہی ہے، برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں آج سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
-
کراچی، مختلف واقعات میں پیش امام سمیت2 افراد جاں بحق
کراچی کے حب ریور روڈ پر گاڑی اور ڈمپر کے تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مسجد کے پیش امام کو قتل کر دیا گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں رہائشی فلیٹ کی دیوار کرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا، انہیں شامل تفتیش کرلیا ہے، عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔
-
سازش نہیں ہوئی تو پھر آپ نے تحریک کیوں چلائی؟ فضل الرحمٰن
شکار پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ کرتے ہو پھر گھر بیٹھ جاتے ہو۔
-
اسلام آباد کے داخلی راستے 26 نومبر کو بند کیے جاسکتے ہیں، آئی جی ناصر خان
آئی جی اسلام آباد ناصر خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی رستوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔
-
پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں پُرامن دھرنے کی درخواست دیدی
پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پرامن دھرنا دینے کی درخواست دے دی۔
-
پاکستان کے مسائل 3 بڑی جماعتوں کے ہوس اقتدار نے بڑھا دیے ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل بڑھا دیے ہیں۔
-
تسنیم حیدر کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں، ذلفی بخاری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے کہ میں ابھی ابھی ان سے متعارف ہوا تھا۔