
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے اپریل 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے کے تحائف بیچے۔ ایک مہینے بعد مئی 2019 میں شروع ہوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے تقریباً 33 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔
عمران خان نے جس دکان پر گھڑی بیچنے کا دعویٰ کیا، جیو نیوز نے ڈھونڈلی
دکان کے پچھلے مالک نے مبینہ طور پر گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں اہم حقائق سامنے آگئے۔
فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ فرح خان نے عمران خان کے دور میں نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں ایمنسٹی لی تھی۔
اس سے پہلے 28 اپریل 2022 کو اسی پروگرام میں احسن جمیل یہ اقرار کر چکے ہیں کہ انہوں نے 2019 میں عمران خان کے دور میں ایمنسٹی لی تھی۔
احسن جمیل گجر نے کہا کہ فرح خان کا گھڑی والے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارا موقف واضح ہے کہ فرح کبھی عمر سے ملی نہ اس نے گھڑی دیکھی۔
یقین ہے عمر فاروق نے جو گھڑی دکھائی وہ نقلی ہے، کامل علی آغا
کامل علی آغا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایف بی آر کے اختیارات بھی حاصل کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فرح دبئی گئی بھی ہے تو پھر بھی ان کا گھڑی کی خرید و فروخت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ کبھی شہزاد اکبر سے بھی نہیں ملی اور نہ ہی ہمارا شہزاد اکبر سے کبھی رابطہ رہا۔
احسن جمیل گجر نے کہا کہ سابقہ خاتون اول گھڑی، زیورات کی شوقین نہیں، فرح نے کبھی یہ گھڑی عمران خان کے گھر یا بشری کے پاس نہیں دیکھی، دو ملین ڈالر لے کر ایک خاتون خود کو کیسے محفوظ سمجھ سکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ فرح کی شہزاد اکبر سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، نہ میری ہوئی، ایمنسٹی اسکیم سے متعلق ہماری ٹیم موقف دے چکی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں ہم نےکوئی ایمنسٹی نہیں لی، ہم نے شاہد خاقان عباسی کے دور میں 33 کروڑ روپے کی ایمنسٹی لی، شاہد خاقان کے دور میں ایمنسٹی لینے کی دستاویزات موجود ہیں۔
احسن جمیل گجر نے کہا کہ فرح کی بہن برطانیہ میں مستقل رہائش پذیر ہے، ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔
فرح کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہا کہ ملک میں زیادتیاں ہو رہی ہیں، میں پاگل ہوں کہ اس حکومت کےدوران پاکستان آؤں، جب موجودہ وزیراعظم جائے گا ہم پاکستان آ جائیں گے، ہم نے عمران خان سے کوئی مالی فائدہ نہیں لیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
سکھر موٹروے منصوبے میں پونے 2 ارب کی کرپشن، ڈپٹی کمشنر فارغ
کرپشن کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور عباسی کو معطل کردیا گیا۔
-
صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدر مملکت اور گورنر کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی، انفرااسٹرکچر کی تعمیر، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
-
توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ، حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا۔
-
آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی زیر غور نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی حکومت کے زیر غور نہیں۔
-
فواد چوہدری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرتے رہے
فواد چوہدری اس سے پہلے عمر فاروق کو حکومت پاکستان کے ٹھیکوں میں مدد دلوانے کا وعدہ بھی کرتے رہے۔
-
یقین ہے عمر فاروق نے جو گھڑی دکھائی وہ نقلی ہے، کامل علی آغا
کامل علی آغا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایف بی آر کے اختیارات بھی حاصل کیے ہوئے ہیں۔
-
آرمی چیف کی ایکسپو سینٹر میں مندوبین سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 نمائش میں مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔
-
ہم نے کہا تھا عمران خان اسلام آباد نہیں آسکتے، مولانا فضل الرحمان
فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے انتشار کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، ملک کی سلامتی کیلئے قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
-
وفاق کے اقدام پر جوابی حکمت عملی کیا ہو؟ عمران خان نے زمان پارک میں اہم اجلاس بلالیا
وفاقی حکومت کے اقدامات پر جوابی حکمت عملی کیا ہو؟ عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈرشپ کو آج رات زمان پارک بلالیا۔
-
اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون طیارے کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا
ایس پی سول لائینز ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق ڈرون طیارے کو فرانزک کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔
-
کراچی: بغیر میٹر تبدیلی 617 روپے فی بل اضافی پی یو جی چارجز لگا دیے گئے
لالہ زار کیماڑی کے رہائشی سے بھی میٹر تبدیلی کے بغیر پی یو جی چارجز وصول کیے گئے۔
-
وفاق نے وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقاتی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا
وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کے معاملے میں وفاقی حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) پر اعتراض اٹھادیا۔
-
عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے ہیں، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے چین سمیت پاکستان کے اہم دوستوں کو ناراض کیا۔
-
وزیرآباد فائرنگ کی تحقیقات، اہم سوال کھڑا ہوگیا
سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کر رہی ہے یا پنجاب پولیس کی کمیٹی؟ اہم سوال کھڑا ہوگیا۔
-
شادی کی تقریبات میں کم عمر چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا
اٹاوہ کے علاقے میں واقع شادی ہال میں چور لڑکا سوٹ پہن کر شادی کی تقریب میں آیا اور رخصتی کے وقت اسٹیج سے موقع پا کر دلہن کی والدہ کا بیگ لے کر فرار ہو گیا۔
-
سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف سماعت کل ہوگی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر کل سماعت ہوگی۔