Categories
Breaking news

فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں

فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں

وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ایک گاؤں میں لگادیے گئے۔

شيخو پورہ میں خاتون اول کی دوست فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔ کروڑوں روپے کے فنڈز ایک ہی گاؤں میں لگادیے گئے ہیں۔

فرح خان کے بیگ اور جوتوں کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے مہنگے اور لگژری بیگ اور جوتوں کی قیمتوں کو سوشل میڈیا پر خوب تذکرے ہیں۔

لوگ کہتے ہیں 50 سال میں کبھی ایسا کام نہیں ہوا جو فرح خان نے ایک سال میں کام کر وادیے۔

گاؤں میں بہترین سڑکيں، غریبوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام، پناہ گاہ موجود ہیں، اسپتال میں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔

گاؤں میں پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں، لیکن اسی گاؤں سے 200 میٹر کے فاصلے پر دوسرے گاؤں ماچھی، میں کچھ بھی نہیں ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکيں ہیں، اسپتال بھی نہيں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.