Categories
Breaking news

فرح خان اس وقت کس ملک میں ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فرح خان اس وقت کس ملک میں ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چلی گئیں۔

ذرائع نے فرح خان سے متعلق بتایا کہ وہ تین اپریل کو لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچی تھیں۔

بیرون ملک سفر کے لیے فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ فرح شہزادی نے گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی تھی۔ فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔

فرح بیگم نے پولیس اور سول سروس کے لوگوں کی ٹرانسفر کے پیسے لیے، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دن میں ن لیگ عمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل اپنی دھواں دار پریس کانفرنس کے دوران علیم خان نے خاتون اول کی دوست فرح خان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ فرح خان اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

ادھر ذزرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم جب ان سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو جواب موصول نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ فرح کے قریبی دوستوں نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اس معاملے میں ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔

تاہم جب دوستوں سے اصرار کیا گیا کہ ان پر سنگین کرپشن کے الزامات ہیں تو اس پر انہوں نے جواب دیا یہ پیغام فرح خان کو پہنچادیا گیا ہے، جلد الزامات کا جواب بھی دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.