
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ججز تقرریوں، پروموشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحت اللّٰہ بابر نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ "اگر آپ واقعی ملک میں طاقت میں توازن کو بحال کرنے کے لیے فکرمند ہیں تو آرٹیکل 191 کو پڑھیں اور فیصلہ کن عمل کریں ورنہ بڑبڑانہ بند کریں۔"
فرحت اللّٰہ بابر کے اس پیغام کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

اپنے مزید ٹوئٹس میں فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ ججز کی نامزدگیوں، ترقیوں کا موجودہ نظام عدلیہ کو صرف ججز کے لیے اور ان کے تابع بناتا ہے، اس تاثر کو مستحکم نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کی تذلیل کرنا نہیں ہے، جسٹس فائز عیسیٰ کا حالیہ خط بھی اس حوالے سے ایک اپیل ہے۔
فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم میں ججز کی تقرریوں کا طریقہ کار وضع نہ کرنا پارلیمان کی غلطی تھی جبکہ 19ویں ترمیم میں عدالتوں کے احتساب کو مزید کمزور بنانا بھی پارلیمان کی غلطی تھی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 12 سال کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ باہمی لڑائی کی بیماری صرف پارلیمان اور سیاستدانوں تک محدود نہیں دیگر اداروں تک پھیل گئی ہے، معاشرے اور ادارے تقسیم کا شکار ہو رہے ہیں، افسوس سے زیادہ یہ خطرناک امر ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستانی علماء کے وفد کی کابل میں کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے ملاقات
پاکستان سے افغانستان گئے ہوئے جید علماء کے وفد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کے مابین کابل میں اہم ملاقات ہوئی۔
-
صدر مملکت سے منسوب فوج کے آئینی کردار سے متعلق بیان پر ایوان صدر کی وضاحت
صدر کے فوج کے آئینی کردار کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، غلط بیان کو صدر مملکت سے منسوب کیا گیا، ایوان صدر
-
سپریم کورٹ کے باہر ن لیگ، پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے
سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
-
مریم نواز کا حکومت کو سخت موقف اپنانے اور ڈٹ جانے کا مشورہ
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو سخت موقف اختیار کرنے اور ڈٹ جانے کا مشورہ دے دیا۔
-
مجھے اب تک کوئی مداخلت نظر نہیں آ رہی، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے اب تک کوئی مداخلت نظر نہیں آرہی۔
-
تاریخ ہے عدالت پر ایک ہی طرف سے حملے ہوئے ہیں، بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ تاریخ ہے عدالت پر ایک ہی طرف سے حملے ہوئے ہیں۔
-
ہم سپریم کورٹ انصاف لینے آئے ہیں، شبلی فراز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے بھی سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر فائر کیا۔
-
مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں علما کا وفد کابل پہنچ گیا
مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں پاکستانی علما کا وفد کابل پہنچ گیا، افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی علما کا وفد طالبان حکام سے ملاقات کرے گا۔
-
کراچی میں آج شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارش اولڈ ایئرپورٹ پر 0.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
-
لاہور: ڈیفنس فیز 5 سے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم اغوا کاروں نے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم خاتون بچ گئیں۔
-
آرمی پروموشن بورڈ اجلاس، 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 32 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
-
فضل الرحمان، چوہدری شجاعت ملاقات پر مونس الہٰی کا تبصرہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
-
تاجروں نے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس کی وصولی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی
انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن نے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
-
کراچی: دو دن کی بندش کے بعد گرین لائن بس سروس بحال
گرین لائن بی آر ٹی ایس کا آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، ترجمان
-
بدقسمتی سے سیاست داغ دار اور بدنام ہوگئی، امیر حیدر ہوتی
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سیاست داغ دار اور بدنام ہوگئی ہے۔
-
عمران خان کی چٹھی حلال، شجاعت حسین کی حرام! یہ کیسا انصاف ہے؟ مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کی چھٹی حلال اور شجاعت حسین کی حرام، یہ کیسا انصاف ہے؟