Categories
Breaking news

فرانٹیکس اور ہسپانوی پولیس، اسپین کے تین ایئرپورٹ پر سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنائے گی

میڈرڈ (محمد نبی) یورپی یونین کی سرحد اور ساحلی محافظ ایجسنی فرانٹیکس (Frontex) نے ہسپانوی پولیس کے ساتھ مل کر مائنیروا (Minerva) آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت اس سال گرمیوں میں اسپین کے تین ایئرپورٹس پر سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ فرانٹیکس ہر سال الگیسریاز، تاریفا، اور سیوتا ائیرپورٹس پر محافظ افسران کا تقرر کرکے تعاون بہم پہنچاتی ہے۔ یہ گارڈ مراکش سے غیر قانونی طور پر ہسپانوی سرزمین میں داخل ہونے والوں پر خاص کر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

فرانٹیکس جعلی ڈکومنٹس کے ماہرین کی مدد سے چوری کی گاڑیوں کا بھی پتا لگاتی ہے۔ ان آپریشن کے دوران حاصل ہونی والی معلومات جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں استعمال ہوتی ہے اور مستقبل کی تفتیش کے کام آتی ہے۔
گرمیوں کے موسم میں بارڈر گارڈز کو ہسپانوی بندرگاہوں پر پہنچنے والی لگ بھگ 10,000 کار اور لاریوں پر قابو پانا ہوتا ہے اور اس کی دوگنی تعداد میں ڈکومنٹس کی نگرانی کرنی پڑتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *