پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے پاکستانی جے 7 گروپ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
معروف کشمیری، سیاسی و سماجی رہنما نعیم چوہدری نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست ابراہیم ڈار اور سیاسی سماجی رہنما راجہ علی اصغر کی طرف سے پاکستانی جے 7 گروپ کے چیئرمین مقبول حسین اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے 7 گروپ کے چیئرمین مقبول حسین نے پاکستانی کمیونٹی اور میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں اور جے 7 کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے شرکائے محفل کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور انہیں دعوت دی کہ وہ آئیں اور جے 7 گروپ کے منصوبوں کو دیکھیں۔
چیئرمین جے 7 پاکستان مقبول حسین نے شرکاء کو مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب کے اختتام پر مقبول حسین، عبدالوحید چوہدری، سرور فیاض اعوان، نعیم چوہدری اور محمد ابراہیم ڈار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ جے 7 گروپ انتہائی جدید اور اعلیٰ درجے کے ریئل اسٹیٹ کے رجحانات اور پاکستان کی 10 سرِفہرست تعمیراتی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
جنوبی وزیرستان؛ سٹی تھانہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے ناکام
خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
-
عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے، محسن شاہنواز رانجھا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں جھوٹ بولا۔
-
نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
-
عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے: طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔
-
فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا: احسن اقبال
اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی کس آمد نی میں اضافے کےلیے سب کو کام کرنا ہوگا۔
-
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے دائر درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو خارج کردیا۔
-
سنا ہے مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے: بلاول
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔
-
کراچی: کے ایم سی انسپکٹر کے قتل کا 1 اور ملزم گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
-
لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 10 زخمی سول اسپتال کراچی میں جاں بحق
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں ہوئے سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔
-
دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں کراچی کا دوسرا نمبر
سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
-
کراچی آنے والے مسافر کا دورانِ پرواز انتقال
اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا۔
-
پنجاب اسمبلی، بہترین آپشن پر عمل ہوجائے گا، فہد حسین
فہد حسین کا ’کیا پی ڈی ایم کی طرف سے پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ کے امیدوار کا آپشن ہے؟‘ کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں تمام آپشن میز پر ہیں۔
-
موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں۔
-
بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔
-
عمران خان کے خلاف آج اکٹھے 5 کیسز کی سماعت ہوگی
ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کرے گی۔
-
ریلوے کی سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کو اہم شعبوں میں افرادی قوت پوری کرنے کیلئے تعینات کیا جائے۔