Categories
Breaking news

فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر غیر ملکی کرکٹرز بھی حیران

Advertisement
Advertisement

جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازع رن آوٹ پر غیر ملکی کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔کوئن ٹن ڈی کوک کے رویے کو کرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ دیگر کرکٹرز اور مبصرین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ویسٹ انڈین کرکٹر شیرفین ردرفورڈ نے لکھا کہ کیا ڈی کوک کو قانون میں چیٹنگ کی اجازت ہے؟جینٹلمین گیم کے ساتھ ایسا نہ کریں۔آسٹریلیا کی سابق خاتون کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی سوشل میڈیا پر بولیں کہ ان معاملات پر امپائرز کو فوری ردعمل دکھانا چاہئے تھا۔کرکٹ کمینٹیٹر ایلن ولکنس نے بھی ڈی کوک کے عمل پر مایوسی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی فخر کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ اتنی شاندار اننگز کے بعد ڈی کوک کی طنزیہ مسکراہٹ کا کیا مقصد تھادوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان کا کوئنٹن ڈی کوک کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہونے پر کہنا ہے کہ اُن کے آؤٹ ہونے میں زیادہ غلطی ان کی اپنی ہی ہے۔فخر زمان نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے رن آؤٹ ہونے پر خود کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ میری ہی غلطی ہے کہ میں نے فیلڈر کو نہ دیکھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *