Categories
Breaking news

فخر زمان کے آؤٹ پر مومنہ مستحسن نے کیا کہا؟

Advertisement
Advertisement

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں کی اکثریت کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر تنقید کر رہی ہے۔ اسی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہوگئیں۔مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر وکٹ کیپر کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پچ پر رن لینے کے لئے دوڑتے ہوئے کھلاڑی کی توجہ جان بوجھ کر چال چل کر ہٹانا کیا غلط نہیں۔مومنہ مستحسن نے اپنے پیغام کے ساتھ آئی سی سی اور پی سی بی کو بھی ٹیگ کیا۔ جبکہ ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *