Categories
Breaking news

فاطمہ بھٹو گلوبل میڈیا فورم2021ء سے خطاب کریں گی

فاطمہ بھٹو گلوبل میڈیا فورم2021ء سے خطاب کریں گی

فاطمہ بھٹو کل جرمنی کے گلوبل میڈیا فورم 2021ء کے آخری نیٹ ورکنگ سیشن سے خطاب کریں گی۔

جرمنی کے معروف اشاعتی ادارے ’ڈوئچے ویلے‘ کے تحت سال بھر جاری رہنے والے گلوبل میڈیا فورم 2021ء کا اگلا اور آخری نیٹ ورکنگ سیشن 8 دسمبر 2021ء کو ہوگا۔

ادارے کی جانب سے اس مہینے خاص اسپیکر کے طور پر سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی محترمہ فاطمہ بھٹو کو بطور اسپیکر منتخب کیا گیا ہے، نیٹ ورکنگ ایونٹ ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔

یہ تقریب حسب سابق زوم ایپلیکیشن کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔

پروگرام کے مطابق محترمہ فاطمہ بھٹو 20-25 منٹ تک آن لائن تقریر کریں گی جس کے بعد سوال و جواب کا مرحلہ ہوگا۔

ڈی ڈبلیو سے مسٹر سرٹن سینڈرسن اس تقریب کے ناظم ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.