Categories
Breaking news

فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی سرجری، ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دہانیقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دہانی کی سرجری کے بعد بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔

فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کراچی کے نجی اسپتال میں ناک کی سجری ہوئی جس میں قومی فاسٹ بولر کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکالا گیا۔

بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے، شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

دو گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلایا گیا ہے۔

فاسٹ بولر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.