Categories
Breaking news

فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو مل گئی چاندی کی وکٹ، وہ بھی تحفے میں

Advertisement
Advertisement

 فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ پانچ سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی کی وکٹ تحفے میں مل گئی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی سے بنی ہوئی یہ وکٹ پیش کی گئی ہے، خوبصورت فریم میں سجی یہ وکٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے فاسٹ بولر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ شروع ہونے سے پہلے ایک چھوٹی سی تقریب کے دوران دی۔

اسٹیورٹ براڈ جیمز ایندرسن کے بعد دوسرے بولر ہیں جنہوں نے 500 سے زیادہ ٹیسٹ شکار کیے ہیں، براڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کو آوٹ کرکے اپنی 500 وکٹ مکمل کی تھیں۔

اسی تقریب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ای سی بی کے چیئرمین کولن گریوز کو دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی، کولن گریوز کےعہدے کی معیاد رواں ماہ میں ختم ہورہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *