Categories
Breaking news

فاسٹ بالر محمد عامر کا بالنگ کوچ وقار یونس پر جوابی باونسر

Advertisement

فاسٹ بالر محمد عامر کا بالنگ کوچ وقار یونس پر جوابی باونسر

فاسٹ بالر محمد عامر نے بالنگ کوچ وقار یونس پر جوابی باونسر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں۔وقار یونس نے کہا تھا کہ عامر ورک لوڈ کےباعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے وہ پرائیوٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں۔

جواب میں عامر نے کہا کہ وجہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں، اللہ ایسی سوچ رکھنے والوں کو ہدایت دے۔

کوئنز ٹاؤن سے ویڈیو کال پر پاکستانی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ محمد عامر کام کے بوجھ کی وجہ سے باہر ہوئے یا انھوں نے کرکٹ چھوڑدی ہے۔

پیسر وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس میں تو ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، انھیں میں نے حال ہی میں ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، اس میں کام کے بوجھ والی کوئی بات نہیں،ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنا ان کا ذاتی مسئلہ تھا۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وقار یونس کی یہ بات منظر عام پر آئی تو محمد عامر نے کہا کام کے دباؤکی وجہ سے ریڈ بال کرکٹ نہیں چھوڑی۔

عامر نے کہا کہ پھر یہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں، اللہ ہدایت دے انھیں جو ایسی سوچ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بھی محمد عامر نے نہی جواب دیا تھا کہ مصباح الحق صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔

محمد عامر کو زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے بھی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔ اس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلیے بھی اسکواڈ میں انھیں شامل نہیں کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *