Categories
Breaking news

فاسٹ باؤلر حارث رؤف پھر بگ بیش میں ایکشن میں نظر آئیں گے

Advertisement

 فاسٹ باؤلر حارث رؤف پھر بگ بیش میں ایکشن میں نظر آئیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پھر بگ بیش میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ پاکستانی فاسٹ باولر بی بی ایل میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ میلبورن اسٹارز کی جانب سے دوبارہ کھیلیں گے جبکہ حارث روف کو قرنطینہ میں رہنے…

حارث رؤف عماد وسیم کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچیں گے جو میلبورن رینی گیڈز کی طرف سے کھیلیں گے۔ نوجوان پیسر نے بی بی ایل کے ڈیبیو سیزن میں 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement

عماد وسیم آئندہ برس بی بی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے اور وہ آسٹریلوی لیگ کا حصہ بنیں گے۔ اس سے قبل دلبر حسین، حارث رؤف، شاہد آفریدی سمیت کئی نامور پاکستانی کھلاڑی آسٹریلوی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔

حارث رؤف دسمبر کے آخر میں بلیک کیپس کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ہیں۔ 26 دسمبر اور 3 جنوری کو شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں سے قبل پاکستانی ٹیم 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو تین ٹی ٹونٹی میچوں میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *