
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار نے آصف زرداری سے سیاست سیکھنے کا مشورہ دےد یا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، سیاسی منظر نامے کو بھی سمجھو،آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی نئی پارٹی نہیں بنائی، میرا جینا مرنا ایم کیو ایم کی سوچ و فکر کے ساتھ ہے۔
Table of Contents
ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ، ذرائع
حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے رابطہ کیا ۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ یہ تحریک ہے، نظریہ ایک ہے، ہمارے مسائل ہیں، تنظیمی اختلافات ہیں، 26 جنوری کو بہادر آباد گیا، عزت،وقار اور تحریک کو بچانے گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ تحفظات کوایک طرف رکھ کر بہادرآباد گیا، اس وقت قوم مجھے اور خالد مقبول کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتی ہے، ملاقات میں عامر خان میرے ساتھ بیٹھے۔
حکومت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا کسی وقت بھی دھرن تختہ ہوسکتا ہے۔
ایم کیو ایم کے سابق سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اپنی ساری حمایت خالد مقبول کو دینے گیا تھا، جیل بھرو تحریک شروع کریں تو میں جاؤں گا، اسی طرح مخالفین کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول بھائی تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، آپ صرف میرا ہاتھ پکڑ کر کہہ دیتے کہ میں آپ کو جانے نہیں دوں گا۔
فاروق ستار نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے سہولت کار اور بارہ گروپ خالد مقبول اور مجھے ملوانے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے کونسی سربراہی چاہیے، آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔
اُن کاکہنا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ نے بھی اتحاد کی بات کی ہے، سب کو ملانے کا موقع اللہ نے دیا ہے، یہ ٹرین اگر نکل گئی تو پھر پتا نہیں کب اسٹیشن پر آئے گی۔
ایم کیو ایم کے سابق سربراہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام بااختیار ہونا ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے، پاکستان کے آئینی ادارے نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے، تمام بلدیاتی امور میئر کے ماتحت ہونےچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کریں تو آبادی کا مکمل نمبر سامنے آئے گا، کوٹہ سسٹم کا معاملہ بھی اسی طرح حل ہوسکتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی کنگز کو سوچنا ہوگا، بابر اعظم کو کپتان رکھنا ہے یا نہیں،محمد زبیر
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم بہت کمزور نظر آرہی ہے۔
-
کراچی میں مددگار 15 پولیس ذہنی معذور معصوم شہری کیلئے جلاد بن گئی
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے لے جاکر بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تھانے میں اہلکار نے ذہنی معذوری پہچان کر ہمیں اطلاع دی۔
-
کراچی مخصوص زبان بولنے والوں کا شہر نہیں، سعید غنی
صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہیں، پیپلز پارٹی کے نمائندے آپ کے پاس آئیں گے، بلاول بھٹو زرداری کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔
-
لاہور میں برقعہ پہن کرخواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار ونڈالہ بازار میں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا۔
-
ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ، ذرائع
حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے رابطہ کیا ۔
-
سی پیک کا تیسرا مرحلہ سرمایہ کاری کا ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک کے تین بنیادی حصے ہیں،تیسرا مرحلہ سرمایہ کاری کا ہے۔
-
صرف 35 فیصد تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس دیتا ہے، ترجمان وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کے ترجمان اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف 35 فیصد تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس دیتا ہے۔
-
حکومت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا کسی وقت بھی دھرن تختہ ہوسکتا ہے۔
-
نصیر آباد جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، بلاول زردای ان کے مشکور
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کے شکر گزار ہے کہ وہ نصیر آباد میں ہمارے جلسہ میں اتنی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
-
کراچی: موٹر سائیکل چوری، پارٹس فروخت کے 2 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ سے موٹر سائیکل چوری اور پارٹس کی فروخت کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر عاجز دھامرا کا مؤقف
یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ اجلاس سے عدم حاضری پر پیپلز پارٹی کے عاجزدھامرا نے موقف دیا ہے۔
-
ملک دیوالیہ ہوچکا، کوئی قرض دینے کو تیار نہیں، فضل الرحمان
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا، کوئی قرض دینے کو تیار نہیں۔
-
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا لتا منگیشکر کی وفات پر اظہار افسوس
شیخ رشید نے کہا کہ لتا منگیشکر اپنے گیتوں اور سروں سے ہمیشہ ہمارے درمیان موجود رہیں گی۔
-
لتا جی کی گائیکی ہی تھی جو تقسیم نہ کی جا سکی، پرویز رشید
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی گائیکی ہی تھی جو تقسیم نہ کی جاسکی۔
-
عمران خان کے پی میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے فرارکا موقع نہیں دیں گے۔
-
وزیراعظم عمران خان کا لتا منگیشکر کو خراجِ تحسین
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ لتا منگیشکر کی وفات سے برصغیر صحیح معنوں میں دنیائے موسیقی کی عظیم آوازوں میں سے ایک سے محروم ہو گیا۔