Categories
Breaking news

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا؟ فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز دعویٰ

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا؟ فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کیس ان کے خلاف بنایا گیا تھا ویسا ہی پی ٹی آئی کے خلاف بنایا گیا ہے، جس طرح انہیں الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دیا اسی طرح پی ٹی آئی کو کالعدم کرا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دے رکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کےایک ممبر کو سندھ حکومت نےنوکری دی ہوئی ہے اسی طرح دوسرے رکن کو ن لیگ کے دور میں نوکری سے نوازا گیا تھا۔ کیا الیکشن کمیشن نے حالیہ ہارس ٹریڈنگ پر بھی نوٹس لیا ہے؟

جنوبی کوریا میں پرائمری سکول ٹیچر کو 100 سے زائد نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال پر سزا سنادی گئی

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.