Categories
Breaking news

فارن فنڈنگ کیس: شہباز شریف کا پکڑے گئے 8 والیمز کو سامنے لانے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے آٹھ والیمز کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناً جرم ہے، تمام ریکارڈز، بینک اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 8 والیمز، 28 بینک اکاؤنٹس اور متعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا، فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے، ان والیمز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام خفیہ بینک اکاؤنٹس اور غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سرخرو ہوئی، فواد چوہدری

یہ معاملہ بھی ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا، آج تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک ایک روپے کا حساب دیا، وفاقی

مسلم لیگ نون کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمیشن اور قوم سے حقائق چھپائے، دوسروں کی تین نسلوں کے حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے 8 والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطالبہ ریکارڈ سامنے لانا تھا، اسے چھپانا نہیں، الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کی کسی دباؤ، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، یہ حقائق عوام کی امانت ہیں۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی تفصیلات میں تضاد سامنے لے آئی

کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ آڈٹ رپورٹس اور پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹس میں تضاد ہے، اسکروٹنی کمیٹی

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا ہے، وہ بے نقاب ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے 6 غیرملکی بینک اکاؤنٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *