Categories
Breaking news

فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ اکبر ایس بابر کو کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

اکبر ایس بابر کو کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب نہ دینے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، فارن فنڈنگ کیس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس سے پہلے دائر درخواست نمٹا دی گئی تھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے 29 جنوری 2018 کو معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.